Buy website traffic cheap


ایشز سیریز پہلا ٹیسٹ،آسٹریلیا کی گرفت مضبوط 

برسبین:ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں میزبان آسٹریلیا کی ٹیم 425رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی اور انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگز میں278رنز کی برتری حاصل کر لی۔

انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں 2وکٹوں کے نقصان پر 220رنز بنا لئے ہیں اور اسے میزبان کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 58رنز درکار ہیں۔انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں ڈیوڈ ملان80اور کپتان جوئے روٹ86رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں۔

برسبین میں جاری ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلیا نے اپنی پہلی نامکمل اننگز7وکٹوں کے نقصان پر343رنز دوبارہ شروع کی تو پوری ٹیم425رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی اور انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگز میں278رنز کی برتری حاصل کر لی ۔

آسٹریلیا کی جانب سے ٹریوس ہیڈ152رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے جبکد ڈیوڈ وارنر 94اور مورنس لیبشے74رنز بنا سکے۔انگلینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں روبینسن اور مارک ووڈ نے2،2جبکہ کرس ووکس نے2،جیک لیچ اور جوئے روٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں 2وکٹوں کے نقصان پر 220رنز بنا لئے ہیں اور اسے میزبان کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 58رنز درکار ہیں۔انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں ڈیوڈ ملان80اور کپتان جوئے روٹ86رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں۔انگلینڈ کی جانب حسیب حنیف27اور جوئے برنس13رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز میں مچل سٹارک اورناتھن لیوئن نے1،1کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔