Buy website traffic cheap


افغانستان کا دشمن سرکاری فورسز سے شکست فاش کھا چکا ہے، اشرف غنی

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے نے کہا ہے کہ شکست خوردہ دشمن ہماری سرکاری فورسز کا مقابلہ نہیں کر سکتے، افغان دشمنوں کو شکست ہو چکی ہے،عوام اور فورسز کے حوصلے بلند ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صدر نے کہا ہے کہ اس ملک کے شکست خوردہ دشمن سرکاری فورسز کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صدر اشرف غنی نے افغان صدارتی محل میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے دشمنوں کو شکست ہوئی ہے اور اب وہ بلاشک سرکاری فورسز کا مقابلہ نہیں کر سکتے ۔

افغانستان کے صدر کا کہنا تھا کہ افغانستان کے عوام اور سکیورٹی فورسز کے حوصلے بلند ہیں اور شکست صرف اس ملک کے دشمنوں کو ہوگی۔اشرف غنی نے ملک میں آنے والے سیلاب سے تباہ کاریوں اور ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہارکیا۔

واضح رہے کہ افغانستان کے مختلف صوبوں میں بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچا دی اور تباہ ہونے والے گھروں کے ملبوں سے مزید لاشیں ملنے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 165ہوگئی ہے جبکہ مختلف حادثات میں 260 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔