Buy website traffic cheap

اشرف غنی

افغان صدر اشرف غنی کو پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی مہنگی پڑگئی

لاہور(ویب ڈیسک): وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان صدر اشرف غنی کے بلوچستان اور خیبر پختوان سے متعلق بیان پر سخت مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ ہم افغان صدر اشرف غنی کے ٹویٹ کو مسترد کرتے ہیں ، ایسے غیر ذمہ دارانہ بیان ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت ہیں ، افغان قیادت اپنے حل طلب مسائل پر توجہ دے ۔یاد رہے کہ کچھ دیر قبل افغان صدر کی جانب سے بیان جاری کیا گیا تھا کہ” افغان حکومت کو خیبر پختون اور بلوچستان میں امن پسند مظاہرین اور سول کارکنوں کیخلاف ہونے والے تشدد پر شدید تحفظات ہیں۔“یہ پیغام حامد میر کے آگے سے گزرا تو انہیں شدید حیرت ہوئی اور انہوں نے جواب میں ایسا پیغام جاری کر دیا کہ یقینا افغان صدر پریشان ہو گئے ہوں گے ۔ حامد میر نے لکھا کہ ”ہم پاکستانیوں کو آپ کے کالعدم تنظیم آئی ایس آئی ایس کو خفیہ تعاون پر شدید تحفظات ہیں ، ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں کہ آپ کی حکومت کالعدم آئی ایس آئی ایس کو آپ کے مخالفین کیخلاف سپورٹ فراہم کر رہی ہے ، آپ نے ماسکو میٹنگ کی مذمت اس لیے کی کیونکہ اس کے تمام شرکاءشنکزئی سے کرزئی ، یونس قانونی سے زردان تک تمام داعش کیخلاف ہیں ۔