Buy website traffic cheap

منی لانڈرنگ کیس

منی لانڈرنگ کیس :آصف علی زرداری احتساب عدالت میں طلب

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شریک چیئر مین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کو احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں طلب کر لیا ہے ۔

اسلام آباد احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے سابق صدر کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کیس کی سماعت کی۔ نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر آصف زرداری کو طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ سابق صدر اور شریک ملزم 29 جون کو عدالت کے روبرو پیش ہوں۔

سابق صدر پر 8 ارب سے زائد کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ ریفرنس میں ایوان صدر کا سابق اسٹینو گرافر مشتاق احمد بھی شریک ملزم نامزد ہے۔

نیب ریفرنس کے مطابق ا?صف زرداری نے جعلی اکاو¿نٹس کا استعمال کر کے آٹھ ارب سے زائد کی منی لانڈرنگ کی۔