Buy website traffic cheap


آصف زرداری احتساب عدالت پیش، 9 ستمبر کو دوبارہ طلب

اسلام آباد: توشہ خانہ ریفرنس میں سابق صدرآصف زرداری احتساب عدالت میں پیش ہوگئے۔توشہ خانہ ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری احتساب عدالت پہنچے۔ انہوں نے کورونا سے بچاوکے لیے فیس شیٹ اوراین 95 ماسک پہنا ہوا تھا۔

وکیل فاروق ایچ نائیک کا کہنا ہے کہ پہلے حاضری سے استثنی کی درخواست پردلائل دیں گے، اگر جج کی جانب سے درخواست مسترد ہوگئی توپھرآصف زرداری عدالت میں پیش ہوں گے۔آصف علی زرداری نے طبیعت ناسازی کے باعث 12 اگست کو حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی تھی۔

دوسری جانب آصف زرداری کی پیشی کے حوالے سے اسلام آباد پولیس نے احتساب کورٹ کے سخت سکیورٹی انتظامات کرلیے، ایک ہزار سے زائد پولیس افسران وجوان سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر کے وکیل کا کہنا تھا کہ عدالت کی جانب سے قابل ضمانت وارنٹ کے اجراءپر بانڈز جمع کرا دیئے تھے، سیکورٹی حالات سمیت کورونا کے باعث آصف زرداری کو ویڈیو لنک پر لینے کی درخواست کی ہے۔