Buy website traffic cheap


آصف زرداری نے حکومت کے خلاف اِن ہاوس تبدیلی کی حمایت کردی

اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری نے حکومت کے خلاف اِن ہاو¿س تبدیلی کی حمایت کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے دوبارہ پی ڈی ایم کا حصہ بننے کا امکان مسترد کردیا۔

احتساب عدالت میں سابق صدر آصف زرداری کی نیویارک پراپرٹی کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ آصف زرداری عدالت میں پیش ہوئے۔ نیب پراسیکیوٹر نے درخواست مسترد کرنے کی استدعا کی۔

آصف زرداری کو نیب کی انکوائری میں ریلیف مل گیا۔ احتساب عدالت نے نیب کی استدعا مسترد کرتے ہوئے نیو یارک پراپرٹی کیس میں آصف زرداری کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ان ہاو¿س تبدیلی سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انشا اللہ بہتر ہوگا، میں تو چاہتا ہوں کہ یہ حکومت پہلے دن چلے جائے، یہ نا معقول لوگ ہیں ان سے حکومت نہیں چلائی جائے گی، اور اب تاریخ نے بھی یہ بات ثابت کر دی ہے، جو عوام کے حالات ہیں ان میں حکومت سے کچھ نہیں ہو سکتا۔

پیپلز پارٹی کے دوبارہ پی ڈی ایم کا حصہ بننے کے سوال پر آصف زرداری نے جواب دیا کہ مجھے نہیں معلوم لیکن میں ایسا نہیں سمجھتا ہوں، مولانا فضل الرحمن پہلے بھی مارچ کرتے رہے ہیں۔