Buy website traffic cheap


عاصم اظہر نے مداح کی ٹویٹ پر اسے بہن قرار دیدیا

کراچی (آئی این پی) معروف گلوکار عاصم اظہر نے مداح کے کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے خود سے متعلق غلط فہمی دور کر دی ہے۔

عاصم اظہر کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مشہور ترین گانے غلط فہمی کے کچھ بول لکھے گئے جس پر ان کی ایک مداح کی جانب سے عاصم اظہر کے افسردہ ہونے اوردل ٹوٹنے سے متعلق تبصرہ کیا گیا۔ مداح نے کہا کہ انہیں معلوم تھا کہ عاصم اظہر کا دل ٹوٹ چکا ہے۔

اس کمنٹ پر عاصم اظہر کی جانب سے بھی رد عمل دیا گیا جو کہ انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہو گیا ہے۔ عاصم اظہر نے اپنی مداح کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے انہیں اپنی بہن قرار دے دیا ہے۔ عاصم اظہر نے ٹوئٹ کے جواب میں لکھا کہ تسلی رکھو بہن، میں صرف اپنے گانے کے بول سے محظوظ ہو رہا ہوں۔عاصم اظہر کا مداح کی اس ٹوئٹ پر رد عمل دینا تھا کہ ان کا یہ جواب خوب وائرل ہو گیا ہے۔