Buy website traffic cheap


عاطف اسلم کی سحر انگیز آواز میں آذان نے سوشل میڈیا صارفین کو آبدیدہ کر دیا

مقبول گلوکار عاطف اسلم نے اپنی خوبصورت آواز میں آذان دی جسے سن کر ہر مسلمان پر رقت طاری ہو گئی اور ہر فرد سبحان اللہ کہے بغیر رک نہ سکا۔

موجودہ صورتحال جہاں خطرناک عالمی وبا سے ہر کوئی پریشانی میں مبتلا ہے جب کہ ہر مسلمان کی زبان پر بھی بس ایک ہی دعا ہے اللہ جلد از جلد سب پہلے کی طرح کر دے۔کورونا وائرس کے پیش نظر پاکستان بھر میں آذان استغاثہ دی جا رہی ہیں تاکہ آذان کی برکتوں سے اللہ ہمیں جلد اس پریشانی سے نکال دے۔

اسی ضمن میں گزشتہ روز عاطف اسلم کی جانب سے بھی اپنے یوٹیوب چینل پر خوبصورت آواز میں آذان شیئر کی گئی جس کی ویڈیو میں عاطف اسلم کی آواز میں آذان کے پیچھے قدرتی مناظر دکھائے جا رہے تھے۔

عاطف اسلم کی آواز میں خوبصورت آذان نے ہر ایک مسلمان کو انہیں داد دینے پر مجبور کیا اور سوشل میڈیا پر عاطف اسلم ٹرینڈ کرنے لگا۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے عاطف اسلم کی اس خوبصورت آذان کو شیئر کرنے کا بھی تانتا بندھ گیا۔
بزغا نعیم کہتی ہے کہ عاطف اسلم اپنے مداحوں کو کبھی بھی مایوس نہیں کرتے، ان کی روحانی آواز میں خوبصورت آذان رونگٹے کھڑے کر دینے والی ہے، اللہ ہم سب کو محفوظ رکھے ا?مین۔

ایک اور صارف نے کہاکہ اگر آپ انٹرنیٹ پر کچھ پ±رسکون سننا چاہتے ہیں تو عاطف اسلم کی آذان سنیے۔اِفرا گجر کہتی ہیں کہ عاطف اسلم کی آواز میں آذان نے مجھے آبدیدہ کر دیا ہے، یہ بے حد خوبصورت ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل عاطف اسلم کی آواز میں حمد”وہی خدا ہے” اور سلام “تاجدارِ حرم” بھی مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا۔