Buy website traffic cheap


بھوکی مکھیاں بھی ایک دوسرے پر حملہ کردیتی ہیں

لندن: ہم انسان اکثر بھوک میں غصیلے ہوجاتے ہیں جس کے لیے انگریزی میں ہینگری کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے۔ لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ مشہور پھل مکھیوں (فروٹ فلائی) کے نر بھی بھوک سے بے تاب ہوکر آپس میں لڑنے لگتے ہیں۔

برطانیہ کی ایسٹ اینجلیہ یونیورسٹی کی پروفیسر جینیفرپیری کہتی ہیں کہ ’ نر مکھے نرپر ہی حملے کرتے ہیں اور ماداو¿ں کو کچھ نہیں کہتے۔ بلکہ بعض تو اپنی ٹانگوں کو تلواروں کی طرح سامنے مکھی پرسونت لیتے ہیں۔‘

تجربے میں سائنسدانوں نے پھل مکھی (ڈروسوفیلا میلانوگیسٹر) کے نروں کو پانچ گروہوں میں تقسیم کیا جس میں 58 اور 74 مکھیاں ایک جگہ رکھی گئی تھیں۔

ان میں سے ایک گروہ میں وہ بالغ تھے جو کیڑے سے مکھی بنے تھے اور انہیں نیاروپ ملنے کے بعد کچھ بھی نہیں کھلایا گیا تھا۔

جبکہ دوسرے گروہ کو پورے تجربے میں غذا دی گئی، جبکہ تیسرے گروہ کو کھانا دیا گیا لیکن 24، 48 اور 72 گھنٹوں تک بھوکا رکھا گیا۔

اس کے بعد چھ سے سات دن پرانی مکھیوں کے جوڑوں کو ساتھ رکھا گیا اور ان کے پاس کھانا رکھ کر پانچ گھنٹے تک ان کا جائزہ لیا گیا اور اس عرصے میں ان کا برتاو¿ ریکارڈ کیا گیا۔

جیسے ہی مکھیاں کھانا کھانے کے بعد بھوکی رکھی گئیں وہ ایک دوسرے سے لڑنے لگیں اور یہ رحجان عام دیکھا گیا۔ یہ تحقیق اس لئے بھی ضروری ہے کہ پھل مکھی کے جین کا بڑا حصہ انسانوں جیسا ہے اور مکھیوں پر کی گئی تحقیق کسی حد تک انسانوں سے تعلق بھی رکھتی ہے۔