Buy website traffic cheap

اسکواڈ

سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان

لاہور(ویب ڈیسک): بھارت کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں تاریخی شکست کے بعد آسٹریلوی سلیکٹرز نے ٹیم میں اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے 13 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 24 جنوری سے ہوگا جس کے لیے کینگروز ٹیم میں کئی اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے اوپننگ بلے باز اور ون ڈے ٹیم کے کپتان ایرون فنچ کو ڈراپ کردیا جب کہ مچل مارش اور شان مارش بھی ٹیم میں جگہ نہ بناسکے۔ نوجوان بلے باز ول پوکوسکی پہلی مرتبہ آسٹریلوی اسکواڈ میں شامل ہونے میں کامیاب ہوگئے، میٹ رنشا اور جو برنس کی آسٹریلوی ٹیم میں دوبارہ واپسی ہوئی ہے۔ٹم پین بدستور آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے اور جوش ہیزلی وڈ نائب کپتان ہوں گے۔ سری لنکا کے خلاف 13 رکنی آسٹریلوی اسکواڈ کپتان ٹم پین، عثمان خواجہ، جوش ہیزلی وڈ، جوئے برنس، پیٹ کمنس، مارکس ہیرس، ٹریوس ہیڈ، مارنس لبسچگنی، نیتھن لیون، ول پوکوسکی، میٹ رنشا، مچل اسٹارک اور پیٹر سڈل پر مشتمل ہے۔یاد رہے کہ آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈے نائٹ ہوگا جو 24 جنوری سے کھیلا جائے گا جب کہ سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ یکم فروری سے شروع ہوگا۔

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی
لاہور(ویب ڈیسک): آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے. انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق ساتویں نمبر پر موجود پاکستانی ٹیم سری لنکن ٹیم کی شکست کے مرہون منت چھٹے نمبرپر آ گئی ہے جبکہ بلے بازوں کی رینکنگ میں کوئی بھی پاکستانی ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا کو شکست دینے والی بھارتی ٹیم پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ انگلینڈ دوسرے، نیوزی لینڈ تیسرے، جنوبی افریقہ چوتھے، آسٹریلیا پانچویں، سری لنکا چھٹے، پاکستان ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلہ دیش نوویں اور زمبابوے دسویں نمبر پر ہے۔بلے بازوں کی فہرست میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن دوسرے، بھارت کے چتیشور پجارا تیسرے، آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ چوتھے، انگلینڈ کے جو روٹ پانچویں، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر چھٹے، نیوزی لینڈ کے ہینری نکولس ساتویں، جنوبی افریقہ کے ڈین ایلگر آٹھویں، سری لنکا کے دیموتھ کرونارتنے نوویں اور جنوبی افریقہ کے ایڈم مارکرم دسویں نمبر پر ہیں۔باﺅلرز میں جنوبی افریقہ کے کاگیسو ربادا پہلے نمبر پر ہیں جبکہ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن دوسرے، آسٹریلیا کے پیٹ کومنز تیسرے، جنوبی افریقہ کے ویرنون فلینڈر چوتھے، بھارت کے رویندرا جدیجہ پانچویں، پاکستان کے محمد عباس چھٹے، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ ساتویں، نیوزی لینڈ ہی کے ٹم ساﺅتھی آٹھویں، بھارت کے روی چندرن ایشوین نوویں اور ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر دسویں نمبر پر ہیں۔آل راﺅنڈرز کی فہرست میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کی اجارہ داری برقرار ہے جبکہ بھارت کے رویندرا جدیجہ دوسرے، ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر تیسرے، جنوبی افریقہ کے ویرنون فلینڈر چوتھے، انگلینڈ کے بین سٹوکس پانچویں، بھارت کے روی چندرن ایشوین چھٹے، آسٹریلیا کے پیٹ کومنز ساتویں، انگلینڈ کے معین علی آٹھویں، آسٹریلیا کے مچل سٹارک نوویں اور انگلینڈ کے کرس ووکس دسویں نمبر پر ہیں