Buy website traffic cheap

آسٹریلیا

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان آخری ون ڈے میچ کب ہوگا ؟

لاہور(ویب ڈیسک) آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ 18 تاریخ کو جمعہ کے دن میلبورن میں کھیلا جائیں گا – جو پاکستانی وقت کے مطابق 7:20 پر شروع کو ہوگا –

واضح رہے کہ بھارت نے آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے میچ میں شکست دے کر 3 میچ کی سیریز 1-1 سے برابر کردی ہے- جبکہ کے سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ 18 تاریخ کو کھیلا جائیں گا –

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ کی مکمل تفصیلات
لاہور(ویب ڈیسک) آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 298 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے شان مارش نے انتہائی عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 123 گیندوں پر 11 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 131 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ دیگر بلے بازوں میں ایلکس کیری نے 18، ایرون فنچ نے 6، عثمان خواجہ نے 21، پیٹر ہینڈزکومب نے 20، مارکوس سٹوئنس نے 29 اور گلین میکس ویل نے 48، جھئے رچرڈسن نے 2، نتھن لیون نے 12، جیسن بیرونڈوف نے 1 سکور بنایا جبکہ پیٹر سڈل بغیر کوئی سکور بنائے آﺅٹ ہو گئے جبکہ بھارت کی جانب سے بھوینشور کمار سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 10 اوورز میں 45 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور محمد شامی نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ رویندرا جدیجہ نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم نے ہدف آخری اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے سیریز 1-1 سے برابر کر دی ہے۔ کپتان ویرات کوہلی نے 112 گیندوں پر 2 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 104 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں روہت شرما نے 43، شیکھر دھون نے 32، امباتی رائیڈو نے 24، مہندرا سنگھ دھونی نے 55 اور دنیش کارتھک نے 25 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے کوئی بھی باﺅلر خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب نہ ہو سکا اور جیسن بیرونڈوف، جھئے رچرڈسن، مارکوس سٹوئنس اور گلین میکس ویل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ انڈیا نے آسٹریلیا کے خلاف تاریخ رقم کرتے ہوئے آسٹریلیا کی سرزمین پر پہلی بار ٹیسٹ میچ کی سیریز جیت کر سب کو حیران کردیا تھا-