Buy website traffic cheap


کورونا وائرس، آسٹریلوی کرکٹر کا بھارت کیلئے خطیر رقم کا عطیہ

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر پیٹ کمنز نے بھارت میں کورونا مریضوں کیلئے آکسیجن کی کمی کو پورا کرنے کیلئے 50 ہزار ڈالر کی رقم عطیہ کی ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں بتایا کہ اس مشکل وقت میں بھارت اور بھارتی عوام سے انہیں دلی ہمدردی ہے، ایسے میں وہ ان کیلئے کچھ کرنا چاہتے ہیں۔

آسٹریلوی کرکٹر نے بتایا کہ انہوں نے 50 ہزار ڈالر کی رقم آکسیجن سپلائی کو پورا کرنے کیلئے پرائم منسٹر فنڈ میں عطیہ کی ہے۔انہوں نے دیگر کھلاڑیوں کو بھی بھارت کے اس مشکل وقت میں ساتھ دینے اور مدد کرنے کی اپیل کی۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا کی وبا بےقابو ہوگئی ہے، بھارت میں اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ 95 ہزار سے زائد ہو گئی۔دارالحکومت دلی میں لاک ڈاو?ن میں ایک ہفتے کی توسیع کردی گئی ہے جبکہ بنگلہ دیش نے آج سے بھارت کے ساتھ اپنی سرحد بند کرنے کا اعلان کردیا۔