Buy website traffic cheap


آسٹریلیا کے دورہ پاکستان پر بھی خدشات کے بادل منڈلانے لگے

کینبرا: نیوزی لینڈ ٹیم کی واپسی کے بعد آئندہ سال آسٹریلیا کے دورہ پاکستان پر بھی خدشات کے بادل منڈلانے لگے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی پاکستان میں سیریز ختم ہونے کے بعد ہم صورتحال کا بڑی باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں، معلومات حاصل ہونے پر متعلقہ حکام سے رابطہ کریں گے۔
کینگروز کو آئندہ سال فروری، مارچ میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے، آسٹریلوی ٹیم آخری بار 1998 میں یہاں ایکشن میں نظر آئی تھی

غیر ملکی میڈیا میں سامنے آنے والی رپورٹس میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگر انگلینڈ نے بھی آئندہ ماہ پاکستان آنے سے انکار کردیا تو کینگروز کو بھی سیریز نہ کھیلنے کا جواز مل جائے گا۔