Buy website traffic cheap


دواﺅں کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے قیمتوں میں اضافہ کیا، ڈاکٹر فیصل سلطان

اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے جان بچانے والی ادویہ کی قیمتوں میں اضافے کے حکومتی فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ مارکیٹ سے غائب سے ہونے والی دواﺅں کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ جن دواﺅں کا ذکر ہو رہا ہے سستی لائف سیونگ اور پرانے فارمولے پر ہیں ان دواﺅں کی قیمتوں پر مناسب تبدیلی نہ انے کی وجہ سے مارکٹ سے غائب ہو جاتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں ناپید ادوایات کو تھوڑے سے اضافے کی ضرورت تھی۔ قیمتوں میں مناسب اضافہ نہ ہونے کے باعث یہ دوائیں دست یاب نہیں ہوتیں۔ غائب ہونے والی دوائیں بلیک میں ملنے لگتی ہیں۔ وہ ادویات جو لوگوں کو مہنگی مل رہی تھی اب مناسب وقت میں دستیاب ہو گئی۔

معاون خصوصی برائے صحت نے مزید کہا کہ حکومت اور ڈریپ کا کام دواﺅں کی دستیابی کو یقینی بنانا بھی ہے۔ ہم نے ادوایات کی قیمتیں اتنی بڑھائی ہیں کہ لوگوں تک پہنچ سکیں۔ ہم ادوایات ساز کمپنیوں کے دباو میں نہیں آئے۔ ایک نئی پرائسنگ پالیسی پر کام کر رہے ہیں۔ دواﺅں کی قیمتوں کی لسٹ ویب سائٹ پر لگائی جائے گئی۔ تمام صحت کے اداروں میں اصلاحات لائی جارہی ہیں۔