Buy website traffic cheap


ایمن سلیم نے شوبز انڈسٹری میں واپسی کی وجہ بتادی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن سلیم نے اسکرین پر واپسی کی وجہ بتادی ہے۔ایمن سلیم نے صرف ایک پراجیکٹ میں کام کرنے کے بعد ہی انڈسٹری کو خیر ا?باد کہہ دیا تھا اور پھر کچھ عرصے بعداسکرین پر واپس آنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔

ایمن سلیم نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں اسکرین پر واپس آنے کے فیصلے کے بارے میں بات کی۔انہوں نے کہا کہ’جب میں نے انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا تو کچھ لوگوں نے کہا کہ آپ بہت ناشکری کررہی ہیں، لوگوں نے ا?پ کے پہلے ہی پراجیکٹ کو اتنا پسند کیا اور آپ یوں انڈسٹری چھوڑ کر جارہی ہیں جس کے بعد مجھے احساس ہوا کہ مجھے ایسا نہیں کرنا چاہیے اور لوگ بالکل ٹھیک کہہ رہے ہیں‘۔

ایمن سلیم نے کہا کہ لیکن ایسا بھی نہیں ہے کہ وہ ناشکری کررہی تھیں، ان کے لیےان ساری چیزوں کی بہت اہمیت تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ’میرے اسکرین پر آنے کی بہت سی وجوہات تھیں لیکن سب سے بڑی وجہ یہ لوگوں کی طرف سے ملنے والا پیار ہے۔