Buy website traffic cheap


اب انتظار ختم مہرو آرہی ہے، عائزہ خان

کراچی (ماینٹرنگ ڈیسک) معروف اداکارہ عائزہ خان نے سوشل میڈیا پر جیو انٹرٹینمنٹ کے اپنے نئے آنے والے ڈرامے کے حوالے سے لکھا کہ اب انتظار ختم کیونکہ مہرو آرہی ہے۔

گزشتہ روز اداکارہ عائزہ خان نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کی، عائزہ خان کی جانب سے شیئر کی جانے والی ان کے نئے آنے والے ڈرامے مہر پوش کی ہے جو (آج) جمعہ کو ایک ٹی وی چینل پر نشر ہوگا۔ عائز ہ خان نے ٹوئٹر پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مہرو 3 اپریل کو آپ کی اسکرین پر آرہی ہے۔

اداکارہ نے ٹوئٹر پر ایک اور تصویر بھی شیئر کی جس میں ان کے ساتھ ان کے شوہر دانش تیمور اور ڈراما مہر پوش کے مرکزی کردار بھی ہیں۔ دوسری جانب عائزہ خان نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھی ڈراما مہر پوش کی کچھ تصاویر شیئر کیں۔