Buy website traffic cheap

Foreign Minister

بھارت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں شورش کو ہوا دے رہا ہے، وزیرخارجہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان میں شورش کوہوا دے رہا ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایل او سی پر گزشتہ روز بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے، بھارت کی سرپرستی میں پاکستان میں دہشت گردی کے ثبوت دنیا کے سامنے لارہے ہیں اوربھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کررہے ہیں، دنیا کی سب سے بڑی جمہوریہ ہونے کی دعویدار بھارتی ریاست بدمعاش اسٹیٹ بن چکی ہے، بھارت دہشت گردی کی ریاستی سرپرستی اورپاکستان کو عدم استحکام کا شکار کررہا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ ہمارے پاس بھارتی ریاستی دہشتگردی کے ناقابلِ تردید شواہد ہیں جو ڈوزیئر کی شکل میں قوم اور عالمی برادری کے سامنے رکھیں گے، پشاور اور کوئٹہ میں دہشتگردی واقعات کی بھارت سے پشت پناہی ہے، ٹی ٹی پی، جماعت الاحرار جیسی کالعدم تنظیموں کو اسلحہ دیا جا رہا ہے، ان کو بتایا گیا ہے کہ وہ علمائ اور نمایاں شخصیات پر حملے کریں، پاکستان مخالف بلوچ تنظیموں کو بھی دباو¿ ڈال کر اکٹھا کیا جارہا ہے، پاکستان میں نومبر اور دسمبر میں دہشت گردی کو بڑھانے کی اطلاعات ہیں، بڑے شہر کراچی، لاہور، پشاور اور دیگر میں دہشت گردی کرائی جائے گی، را اور پاکستان مخالف ایجنسیاں دہشت گردی بڑھا رہی ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان مزید خاموش نہیں رہے گا، نائن الیون کے بعد پاکستان نے فرنٹ لائن اسٹیٹ کے طور پر بھاری قیمت اٹھائی ہے، 2001ئ سے 2020ئ تک 19 ہزار230 دہشت گردی کے حملے برداشت کئے 25 ہزار شہیدوں کے ساتھ 80 ہزار سے زائد متاثر ہوئے پاکستان کو 126 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا، پاکستان کو اقتصادی ترقی اور خوشحالی کے کئی مواقع کھونے پڑے۔