تحریک انصاف کا آزاد کشمیر میں جیتنے کا امکان 44 فیصد ہے، گیلپ سروے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گیلپ سروے رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر انتخابات میں پی ٹی آئی کے جیت کے امکانات روشن ۔پاکستان تحریک انصاف آزاد جمو و کشمیر میں با آسانی حکومت بنانے میں کامیاب ہو جائے گی ۔
عالمی ادارے گیلپ پاکستان نے عوامی رائے پر مشتمل رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق آزاد کشمیر انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف واضح برتری حاصل کرنے کے حکومت بنائے گی ۔
گیلپ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آزاد کشمیر میں وزیراعظم پاکستان عمران خان ایک مقبول ترین لیڈر مانے جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی جماعت آزاد کشمیر میں بھی حکومت بنانے کے لئے بظاہر تیار ہے۔ سروے رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کے جیتنے کا امکان 44 فیصد ہے، جب کہ ان کی حریف ن لیگ کے پاس 12 فیصد عوامی حمایت ہے۔ پیپلزپارٹی تیسرے نمبر پر صرف 9 فیصد عوامی پسندیدگی کے ساتھ میدان میں اترے گی۔
دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹویٹ میں معاون خصوصی وزیراعظم فرخ حبیب نے گیلپ کی سروے رپورٹ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں ہونے والے انتخابات میں پی ٹی آئی واضح اکثریت سے حکومت بنائے گی۔ ابو بچاو مہم والے مریم صفدر کے نفرت انگیز بیانیہ کو بدترین شکست ہوگی۔
فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ مودی کے کشمیریوں پر ظالمانہ، جابرانہ اقدامات کے خلاف کچھ نہ بولنے والے بہروپیوں کو کشمیری پہچان چکے ہے۔