Buy website traffic cheap


بابر اعظم نے بھارتیوں کو بھی اپنا مداح بنا لیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن فائیو کے فائنل میں کراچی کنگز کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو دنیا بھر میں سراہا جارہا ہے۔

بابر اعظم کی تحمل مزاجی اور بیٹنگ کلاس کی تعریف کرنے والوں میں بھارتی بھی شامل ہوگئے ہیں۔بھارت کے اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا نے اپنے ٹوئٹ میں بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایک چھوٹے ہدف کے تعاقب میں بھی بابر اعظم نے اطمینان سے بلے بازی کی اور یہی ان کی مسلسل کامیابی کا راز ہے۔

بھارت کے سابق کرکٹر آکاش چوپڑا نے بھی اپنے سوشل میڈیا پیغام میں بابر اعظم کی کھل کر تعریف کی۔آکاش نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ کراچی کنگز کی جیت پر ڈین جونز خوشی سے نہال ہوں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے اب تک پانچ ایڈیشنز کھیلے جا چکے ہیں جن میں دو مرتبہ اسلام آباد یونائیٹڈ جب کہ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بھی ایک، ایک بار پی ایس ایل ٹرافی اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔