Buy website traffic cheap


بابراعظم نے فٹنس مسائل سے جان چھڑوا کر بیٹنگ پریکٹس کا آغاز کردیا

لاہور: پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے فٹنس مسائل سے جان چھڑوا کر باقاعدہ بیٹنگ پریکٹس کا آغاز کردیا۔جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کی تیاریوں کے لیے بابر اعظم نے اظہر علی کے ساتھ بھرپور بیٹنگ سیشن کی، نیشنل ہائی پرفارمنس سیننٹر میں بابراعظم دو دن سے اپنے کلب ٹرینر کے ساتھ نیٹ میں ہلکی پھلکی پریکٹس کررہے تھے۔

اب پہلی بار انہوں نے وہاب ریاض جیسے تیز باولر کے سامنے بیٹنگ پریکٹس کی ہے، ان کے ساتھ اظہر علی نے بھی کافی دیر تک وہاب ریاض اور دوسرے نوجواب بولرز کے سامنے بیٹنگ کرکے خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کی۔
پی سی بی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بابر اعظم مکمل فٹ ہوچکے ہیں۔اوپنر امام الحق کو بھی ایک سے دو دن میں بیٹنگ پریکٹس کرنے کی اجازت مل جائے گی۔ ابھی وہ جم ورک کررہے ہیں، لیگ اسپنر شاداب خان کا بھی ہائی ہرفارمنس سینٹر میں ری ہیب جاری یے۔