Buy website traffic cheap


بابر اعظم کی قرنطینہ میں لی گئی سیلفی وائرل ہوگئی

لاہور :پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے قرنطینہ سے اپنی نئی سیلفی سوشل میڈیا پر شیئر کردی جو وائرل ہوگئی ۔

سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والے اور مختلف پیغامات کے ذریعے مداحوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنے والے کپتان بابر اعظم نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاونٹ پر اپنی نئی سیلفی شیئر کی ہے۔

ٹوئٹر پر شیئر کی گئی سیلفی میں بابر اعظم بالکنی میں بیٹھے ہیں اور گھر سے باہر کے خوبصورت منظر لطف اندوز ہورہے ہیں ،انہوں نے یہ سیلفی قرنطینہ کے دوران لی۔بابر اعظم نے سیلفی شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے خوشی ہوئی کہ قرنطینہ کے دوران مجھے کچھ حسین مناظر دیکھنے کو ملے۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ ’قرنطینہ‘ اور ’پی ایس ایل 6‘ کا بھی استعمال کیا۔واضح رہے کہ بابر اعظم پی ایس ایل کے سیزن 6 کے بقیہ میچز کے انعقاد سے قبل اپنا قرنطینہ کا وقت پورا کررہے ہیں