Buy website traffic cheap

Bahrain presents top military award to Pakistan army chief

بحرین نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو فرسٹ کلاس ایوارڈ سے نواز دیا

بحرین:پاکستان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بحرین نے فرسٹ کلاس ایوارڈ سے نواز دیا ۔چیف آف سٹاف جنرل قمر جوید باجوہ کو تین روزہ دورہ بحرین کے موقع پر بحرین کے فرماں رواں ولی عہد سمیت دیگر اعلیٰ عسکری احکام کی ملاقات ہوئی جہاں خطے کی سیکورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 6 جنوری سے 8 جنوری تک بحرین کا سرکاری دورہ کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف نے دورے میں فرماں روا سلمان بن حمد بن عیسیٰ الخلیفہ، ولی عہد، نائب سپریم کمانڈر اور ریاست بحرین کے وزیراعظم فیلڈ مارشل شیخ خلیفہ بن احمد الخلیفہ، کمانڈر انچیف بحرینی ڈیفنس فورسز لیفٹننٹ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ الخلیفہ، کمانڈر بحرینی نیشنل گارڈ سے ملاقاتیں کیں’۔

آئی سی پی آر کا کہنا تھا کہ ‘ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی، دو طرفہ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کے ساتھ ساتھ مشرق وسطیٰ میں سیکیورٹی حالات زیر بحث آئے۔بحرین کی قیادت نے پاکستان کے ساتھ خصوصی تعلقات کے عزم کو دہرایا اور دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کے لیے کام کرنے کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ‘بحرین کے فرماں روا سلمان بن حمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے لیے بہترین خدمات کے اعتراف میں بحرین آرڈر (فرسٹ کلاس) سے نوازا’۔

بیان کے مطابق آرمی چیف نے سیخر کیمپ میں پاک-بحرین مشترکہ مشقیں البدر فائیو کی اختتامی تقریب میں بھی شرکت کی۔آرمی چیف نے تربیت کے معیار معیار اور موصولہ نتائج کو سراہا اور کہا کہ یہ مشقیں دہشت گردوں کے خلاف دونوں ممالک کی مشترکہ کوششوں کا مظہر ہیں۔