Buy website traffic cheap

Bali actress Alia Bhatt's paternal grandfather passed away

بالی اداکارہ عالیہ بھٹ کے نانا انتقال کرگئے

نئی دہلی :بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کے نانا نریندر ناتھ رازداں 95 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کے نانا پہلے سے بیمار تھے اور حال ہی میں انہیں پھیپھڑوں میں انفیکشن کے سبب بریچ کینڈی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ انفیکشن پھیلنے کے سبب انہیں ا?ئی سی یو میں شفٹ کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ رہ سکے۔اداکارہ اور عالیہ بھٹ کی والدہ سونی رازداں کی جانب سے سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کرتے ہوئے والد کے انتقال کی تصدیق کی گئی جس کے بعد بالی وڈ شخصیات کی جانب سے بھی افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔