Buy website traffic cheap


حشرات کش دوا انسانوں کیلئے انتہائی مضر قرار:پابندی عائد کرنے کی درخواست

لاہو ر(ویب ڈیسک )دنیا بھر کے کھیتوں میں فصلوں کو متاثر کرنے والے کیڑے مکوڑوں کو تلف کرنے میں عام استعمال ہونے والی حشرات کش دوا کو ماہرین نے انسانوں کے لیے انتہائی مضر قرار دے کر اس پر پابندی کی درخواست کردی۔بین الاقوامی ماہرین کی ٹیم نے آرگینو فاسفیٹس کے ماحول میں کام کرنے والی حاملہ خواتین کے بچوں میں دماغی رکاوٹ اور دیگر امراض کا انکشاف کیا ہے۔ اس کی تفصیلات پبلک لائبریری آف سائنس (پی ایل او ایس) میڈیسن میں شائع ہوئی ہیں۔ ماہرین نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں اب انہیں درجہ بہ درجہ ختم کرنا ہوگا۔