Buy website traffic cheap


باٹا پاکستانی ڈاکٹرز اور طبی عملے کو 1 لاکھ جوتے دے گا

جوتے بنانے والی معروف کمپنی باٹا نے کورونا کے حوالے سے خدمات انجام دینے والے ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف میں ایک لاکھ جوتے تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

باٹا پاکستان کے مارکیٹنگ مینیجر محمد زبیر نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مجموعی طور پر کورونا سے متاثرہ ممالک میں 10 لاکھ سے زائد جوتے تقسیم کیے جائیں گے جس میں سے ایک لاکھ جوتے پاکستان کے ڈاکٹرز اور طبے عملے کو دیے جائیں گے۔

مینیجر محمد زبیر نے بتایا کہ طبی عملے کے لیے بنائے گئے جوتے مختلف اداروں اور ہسپتال انتظامیہ کے حوالے کیے جا رہے ہیں اس کے علاوہ باٹا پاکستان کی جانب سے ماسک اور سینی ٹائزر بھی تقسیم کر رہے ہیں اور کورونا آگاہی مہم بھی چلا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والا طبی عملہ قابل ستائش ہے۔

واضح رہے کہ کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر جنگ لڑنے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو دنیا بھر کی مقبول کمپنیاں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی مدد کے لیے پیش پیش ہیں۔