Buy website traffic cheap


بیجنگ کی غیرملکی تجارت میں پہلی سہ ماہی کے دوران8.7 فیصد اضافہ

بیجنگ:چین کے دارالحکومت بیجنگ کی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران غیر ملکی تجارت گزشتہ سال کی نسبت 8.7فیصد اضافہ کے ساتھ 677.37ارب یوآن(تقریباً104.45ارب امریکی ڈالرز)رہی۔

کسٹمز کے اعدادوشمار کے مطابق پہلی سہ ماہی کے دوران بیجنگ کی درآمدات گزشتہ سال کی نسبت 9 فیصد اضافہ کے ساتھ 548.36ارب یوآن رہی اور اس کی برآمدات تقریبا 129ارب یوآن تک بڑھ گئیں جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ کی نسبت 7.2فیصد زیادہ ہیں۔

زرعی مصنوعات، خام لوہا اور تانبا کی درآمدات نے مضبوط کارکردگی دکھائی،زرعی مصنوعات کی درآمدات 56ارب یوآن کی بلند ترین سطح پر رہی جو کہ گزشتہ سال کی نسبت86.1فیصد زیادہ ہیں۔

موبائل فونز اور گاڑیوں کے پرزوں کی برآمدات میں مضبوط نمو رہی جس میں موبائل فونز کی برآمدات گزشتہ سال کی نسبت 92فیصد اضافہ کے ساتھ 19.5ارب یوآن سے زائد تک بڑھ گئی۔پہلے3ماہ میں یورپی یونین، امریکہ، ایسوسی ایشن برائے جنوب مشرقی ایشیائی اقوام، آسٹریلیا اور سعودی عرب بیجنگ کے 5بڑے تجارتی شراکت دار تھے۔