Buy website traffic cheap


امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کی امید

واشنگٹن: دنوں میں کئی سفارتی رابطوں اور امریکا اور ایران کے درمیان بلاواسطہ بات چیت میں پیش رفت کی اطلاعات ہیں جن سے دونوں ملکوں کے درمیان کسی معاہدے کے قریب پہنچ جانے کی قیاس آرائیاں بڑھ گئی ہیں۔

میڈیا پر یہ رپورٹیں بھی آئیں کہ سن 2015 کے جوہری معاہدے پر عملدرآمد کے بدلے میں امریکا ایران کو کون کون سے مراعات دے گا۔ ان میں ایران کے خلاف عائد اقتصادی پابندیوں کا سلسلہ وار خاتمہ شامل ہے۔ اتوار کے روز قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے ایک معاہدے کی خبریں بھی سامنے آئیں۔

امریکی اہلکاروں نے ان خبروں کی فوری طور پر تردید کرتے ہوئے انہیں قبل از وقت اور غلط قرار دیا۔ بائیڈن انتظامیہ نے البتہ تسلیم کیا ہے کہ ویانا میں جاری مذاکرات میں محدود پیش رفت ہوئی ہے۔