Buy website traffic cheap


آٹا چینی بحران کی رپورٹ پر وزیراعظم کا دبنگ اعلان،مزید ایکشن ہوگا

آٹا چینی بحران کی رپورٹ پر وزیراعظم کا دبنگ اعلان،مزید ایکشن ہوگا تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ 25 اپریل کو کمیشن کی رپورٹ آنے پر مزید ایکشن ہوگا، جو بھی ملوث ہوا قانون کے تحت کارروائی ہوگی۔وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں چینی و آٹا بحران کی انکوائری رپورٹ، موجودہ سیاسی صورت حال اور ملکی معاملات پر تبادلہ خیال ہوا، عمران خان نے حالیہ اقدامات پر کابینہ اراکین کو اعتماد میں لیا۔ انہوں نے کہا میری ہدایت پر انکوائری کمیٹی کی رپورٹ جاری کی گئی، عوام سے رپورٹس پبلک کرنے کا وعدہ پورا کر دیا۔

دوسری جانب وفاقی کابینہ کو ٹائیگر فورس کی تازہ ترین رپورٹ پیش کر دی گئی۔ معاون خصوصی عثمان ڈار نے کابینہ ارکان کو تازہ اعداد و شمار پر بریفنگ دی جس پر وزیراعظم نے اطمینان کا اظہار کیا اور فورس کو صوبائی سطح پر فوری متحرک کرنے کی ہدایت کر دی۔ ٹائیگر فورس کی لائیو اپ ڈیٹ کو کووڈ 19 کی سرکاری ویب سائٹ پر پبلک کر دیا گیا۔