Buy website traffic cheap

ایوانکا ٹرمپ

بلاول بھٹو کی امریکی صدر کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ سے ملاقات

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ سے ملاقات ، عالمی امور پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی امریکی صدر کی بیٹی ایونکا ٹرمپ سے ملاقات ہوئی ہے جس میں انہوں نے عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔واضح رہے کہ بلاول بھٹو گذشتہ کئی روز سے امریکہ کے دورے پر تھے جہاں سے وہ جرمنی پہنچے ہیں، جہاں ان کی کئی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے ۔