Buy website traffic cheap

ویرات کوہلی

ویرات کوہلی کو بورڈ نے برطرف کیا،بھارتی میڈیا کا دعویٰ

 نئی دہلی:ویراٹ کوہلی خود سے ون ڈے ٹیم کی قیادت چھوڑنے پر راضی نہ ہوئے تو ان سے ذمہ داری چھین لی گئی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ 48گھنٹے تک کوہلی کے ون ڈے قیادت سے مستعفی ہونے کے اعلان کا انتظار کرتا رہا

انھوں نے جب ایسا نہیں کیا تو مجبورا سلیکٹرز کو ٹی 20 کے ساتھ ایک روزہ ٹیم کی کپتانی روہت شرما کے سپرد کرنا پڑی، کوہلی 2023میں اپنے ملک میں شیڈول ون ڈے ورلڈ کپ میں ٹیم کی قیادت کے خواہاں تھے

مگر ان کی امید پر پانی پھر گیا۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیاکہ کوہلی اپنے شاندار کیریئر کے باوجود ڈریسنگ روم میں سب کے پسندیدہ نہیں رہے تھے

ان کے خلاف مخالفت بڑھنے لگی تھی۔ایک پلیئر نے تو یہاں تک کہا کہ ویراٹ کوہلی ہمیشہ کمیونیکیشن کی بات کرتے ہیں مگر خود اس پر عمل نہیں کرتے۔