Buy website traffic cheap


بالی ووڈ ایک فیک انڈسٹری ہے اور کچھ نہیں،عمران ہاشمی

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ میں بولڈ کردارادا کرنے والے اداکار عمران ہاشمی نے کہا ہے کہ بالی ووڈ ایک فیک انڈسٹری ہے اور کچھ نہیں،زیادہ تروقت پرانے دوستوں کے ساتھ گزارنے کوترجیح دیتا ہوں جن کا بالی ووڈ انڈسٹری سے کوئی تعلق نہیں،زندگی میں اپنے پروفیشن کے علاوہ بھی سرگرمیاں ہونی چاہیں۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ میں بولڈ کردارادا کرنے والے اداکار عمران ہاشمی سے بالی ووڈ انڈسٹری میں20سال گزارنے کے بعد جب انڈسٹری سے متعلق پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ کی حقیقت یہ ہی ہے کہ وہ ایک فیک انڈسٹری ہے اور کچھ نہیں۔

داکار نے کہا کہ بالی ووڈ کی سرگرمیوں سے خود کو دور رکھتاہوںاسی لئے انڈسٹری کو لے کرکسی بھی ذہنی دباﺅ کا شکار نہیں ہوتا کیونکہ کسی بھی انسان کی زندگی میں اپنے پروفیشن کے علاوہ بھی سرگرمیاں ہونی چاہیں۔عمران ہاشمی نے کہا کہ اپنا وقت شوٹنگ کے علاوہ بالی ووڈ کی کسی بھی سرگرمی میں گزارنا پسند نہیں کرتا بلکہ اپنا زیادہ تروقت اپنے پرانے دوستوں کے ساتھ گزارنے کوترجیح دیتا ہوں جن کا بالی ووڈ انڈسٹری سے کوئی تعلق نہیںہے۔