Buy website traffic cheap


بالی وڈ ستاروں کی جانب سے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد

لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود مسلمانوں کے مقدس اور فضیلت والے ماہ رمضان المبارک کا آغاز ہو چکا ہے۔

جہاں پاکستانی فنکاروں کی جانب سے اس برکتوں والے مہینے کی مبارکباد دی گئی تو وہیں بالی وڈ کے مشہور فنکاروں نے بھی مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دی۔

کرینہ کپور خان

بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے اپنے مسلمان دوستوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی۔

امیتابھ بچن

بالی وڈ کے سٹار امیتابھ بچن نے مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ پیار اور امن کا بھی پیغام دیا۔

سونم کپور

بالی وڈ کی مقبول اداکارہ سونم کپور نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ‘رمضان کریم میرے بھائیوں اور بہنوں، رمضان مبارک’۔

انوپم کھیر
بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار انوپم کھیر نے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دینے کے ساتھ امن اورمحبت کا بھی پیغام دیا۔