Buy website traffic cheap


امریکی ماہر موسمیات بوائے فرینڈ کے آن کیمرہ پرپوز کرنے پر روپڑیں

امریکی ماہر موسمیات میری لی کو ویلنٹائن ڈے پر ان کے بوائے فرینڈ نے آن کیمرہ پرپوز کرکے جذباتی کر دیا۔سین فرانسیسکو بے ایریا کی ماہر موسمیات میری لی اپنے ایک نیوز سیگمنٹ کی ریکارڈنگ کروا رہی تھیں کہ اچانک ان کے بوائے فرینڈ اجیت نینان نے انہیں اس ریکارڈنگ کے دوران آن کیمرہ پرپوز کرکے حیران کردیا۔

امریکی ماہر موسمیات کو بوائے فرینڈ سے ملنے والے اس خوبصورت سرپرائز کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی ہے اور صارفین کی جانب سے بہت پسند کی جارہی ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اجیت نینان میری لی کے ناردرن لائٹس کے بارے میں ایک سیگمنٹ کی ریکارڈنگ کے دوران اپنی بیٹیوں میڈی اور میریم کے ساتھ اسٹوڈیو پہنچ جاتے ہیں اور ایک گھٹنے پر بیٹھ کر میری لی کو پرپوز کرتے ہیں۔

میری لی بوائے فرینڈ کے پرپوز کرنے پر اشک بار ہوجاتی ہیں، یہ ا±ن کے لیے بہت ہی خاص لمحہ تھا کیونکہ وہ ہمیشہ سے ہی نادرن لائٹس کے سامنے منگنی کرنا چاہتی تھیں۔یہ ویڈیو ٹوئٹر اب تک ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں اور اس جوڑی کو منگنی کی مبارکباد بھی دی جارہی ہے۔