Buy website traffic cheap


بیت الخلا میں ٹائمر لگانے پر چینی کمپنی پر تنقید

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیک)بیت الخلا میں ملازمین کے وقت کو کنٹرول کرنے کیلئے چینی کمپنی نے ٹائمر اور سینسر لگا دیے ہیں ٹائمر لگانے کی وجہ ملازمین کا ٹوائلٹ میں فالتو بیٹھنے سے روکنا ہے ۔چین کی ٹیکنالوجی کی کپنی قوائی شو نے ملازمین کے بیت الخلا میں ڈجیٹل ٹائمر اور سینسر لگا دیے ہیں اور جیسے ہی کوئی ٹوائلٹ میں آتا ہے سینسر اسے محسوس کرتے ہوئے ٹائمر چلاتے ہیں اس عجیب و غریب اقدام یک وجہ سے شوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چل پڑی ہے

کمپنی کے اقدام پرصارفین کا ردعمل
بعض افراد نے اسے کمپنی کا لالچ قرار دیا ہے تاکہ وہ ملازمین کو نچوڑ کر منافع بناسکے۔ جبکہ کچھ لوگوں نے کمپنی پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی کہا ہے۔ لیکن کچھ لوگوں کے مطابق کمپنی حق بجانب ہے کیونکہ چینی عوام ٹوائلٹ میں بھی اپنے فون پر مصروف رہتے ہوئے وقت ضائع کرتی ہے۔

مسلسل تنقید کے بعد قوائی شو کمپنی نے عوام کو مطمیئن کرنے کے لیے باضابطہ پریس ریلیز کے ذریعے وضاحت پیش کی ہے۔ کمپنی نے کہا ہے کہ وہ ملازمین پر کوئی قدغن نہیں لگارہی بلکہ ادارے میں بیت الخلا کی شدید قلت ہے اور اسی سنگینی کے تحت ٹائمر لگائے گئے ہیں۔

اس عمارت کے ڈیزائن کے تحت وہاں مزید ٹوائلٹ نہیں بنائے جاسکتے۔ کمپنی نے مزید کہا کہ بیت الخلا کے ٹائمر کا ڈیٹا لے کر یہ معلوم ہوسکے گا کہ کام کے اوقات میں کتنے عارضی ٹوائلٹ درکار ہوں گے کیونکہ کمپنی اب جزووقتی بیت الخلا بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

اگرچہ یہ بات قابلِ فہم ہے لیکن لوگوں کا غم و غصہ ابھی بھی کم نہیں ہوا۔ بعض افراد کہتے ہیں کہ ادارہ غلط بیانی سے کام لے رہا ہے اور اسے صرف مال بنانے سے غرض ہے۔ لیکن چین میں اہداف پورا نہ کرنے اور کام میں غفلت پر سزا دینے اور بے عزتی کی سزائیں عام ہیں جن کے شکار ملازمین بنتے رہتے ہیں۔ اسی طرح ہانگ کانگ میں ایک کمپنی کی خبر مشہور ہوئی جو پورے دن میں اپنے ملازم کو بیت الخلا جانے کے لیے صرف دس منٹ کی مہلت دیتی ہے۔