Buy website traffic cheap


برٹنی اسپیئرز نے مسلم نوجوان سے منگنی کرلی

لاس اینجس: امریکی پاپ اسٹار برٹنی اسپیئرز نے ایرانی نڑاد مسلم نوجوان سیم اصغری کے ساتھ منگنی کا اعلان کردیا ہے۔ برٹنی اسپیئرز نےاپنے دیرینہ دوست سیم سے منگنی کا اعلان انسٹا گرام پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں کیا۔ جب کہ برٹنی کے اداکار اور فٹنس ٹرینردوست اصغری نے بھی اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی،جس میں یہ دونوں بوس و کنار کر رہے ہیں اور برٹنی کی انگلی میں انگوٹھی دکھائی دے رہی ہے۔

اصغری کے مینیجر برینڈن کوہن نے پیپل میگزین سے گفتگو میں دونوں کی منگنی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس جوڑے نے اپنی دیرینہ دوستی کوا?ج ایک خوبصورت رشتے میں بدل دیا ہے۔برٹنی اور سیم کی پہلی ملاقات 2016 میں ایک میوزک ویڈیو Slumber Party کے سیٹ پر ہوئی تھی۔ اس ویڈیو کے بعد ہی دونوں کی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔

برٹنی کی یہ میوزک ویڈیو 18 نومبر کو ریلیز ہوئی اور اس کے 1 ہفتے بعد ہی اصغری نے برٹنی کے ساتھ ڈنر کرتے ہوئے تصاویر شیئر کی تھی۔ایرانی دارلحکومت تہران میں پیدا ہونے والے اصغری 12 سال کی عمر میں اپنے والد کے ساتھ لاس اینجلس منتقل ہو گئے جو یہاں ٹرک ڈرائیور تھے۔

دوسری جانب برٹنی اسپیئر کی مسلمان اور خود سے کم عمر نوجوان سے منگنی کی خبر پر سوشل میڈیا صارفین کا ملا جلا رجحان سامنے آرہا ہے۔ایک ٹوئٹر استعمال کنندہ کا کہنا ہے کہ ” اس لڑکے نے برٹنی کو ڈپریشن کو شکست دینے میں مدد کی، دوبارہ زندگی کی طرف لوٹنے اور ورزش میں مدد کی اور اب وہ اس سے شادی کر رہا ہے !!
ایک اور نے لکھا ہے ’ سیم کی عمر 27 اور برٹنی کی عمر 39 ہے، اس شادی میں عمر کا فرق کوئی مسئلہ نہیں ہے!