Buy website traffic cheap

بجٹ

بجٹ سے سارے خوش ہوجائیں گے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بجٹ سے سارے خوش ہوجائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا، وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں اہم حکومتی اتحادی طارق بشیر چیمہ شریک نہ ہوئے، جس پر وزیراعظم نے طارق بشیر چیمہ کے اجلاس میں نہ آنے کی وجوہات بھی پوچھیں۔

اجلاس میں وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں 10 فیصد اضافے اور فنانس بل 2021 کی منظوری دے دی ہے، جب کہ کابینہ نے انٹرنیٹ پر ٹیکس کی تجویز مسترد کردی، اور موبائل فون پر ٹیکس بھی محدود کر دیا گیا۔

اجلاس کے بعد وزیراعظم عمران خان بجٹ اجلاس میں شرکت کے لئے پارلیمنٹ پہنچے تو صحافیوں نے نئے مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے سوالات شروع کردیئے، جس پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بجٹ ایسا ہوگا جس سے سب خوش ہوجائیں گے۔