Buy website traffic cheap


کورونا سے انتقال کر جانے والے شخص کی احتیاطی تدابیر کے بغیر تدفین

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)نواب شاہ میں کورونا وائرس سے انتقال کر جانے والے شخص کی تدفنین احتیاطی تدابیر کے بغیر کر دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر ابرار احمد کے مطابق منو آباد کا رہائشی 45 سالہ شخص کراچی میں انتقال کر گیا تھا اور گزشتہ صبح اس کی تدفین نصیر قبرستان میں کی گئی تھی۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق میڈیکل رپورٹ آنے پر انتقال کرنے والے شخص میں کورونا کی تصدیق ہوئی، اس سے پہلے ڈیتھ سرٹیفکیٹ میں موت کی وجہ ہارٹ اٹیک اور کورونا کا شبہ ظاہر کیا گیا تھا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ نماز جنازہ کے شرکاء اور غسل دینے والوں کی فہرست طلب کر لی ہے، شرکت کرنے والے تمام افرادکو آئسولیشن میں رکھا جائےگا۔

ڈی سی ابرار احمد کا کہنا ہےکہ منو آباد کے اطراف غفوریہ مسجد سے عبدالقادر پارک تک کی 5 گلیوں کو سیل کر دیا گیا ہے جب کہ معاملے کی مزید تحقیقات کی جاری ہے اور غفلت پر کارروائی کی جائےگی۔