Buy website traffic cheap


پنجاب میں کاروبار کے اوقات کار تبدیل کردیئے گئے

لاہور:کورونا وائرس کے مسلسل بڑھتے ہوئے خطرات کے باعث حکومت پنجاب کی جانب سے کاروباری سرگرمیوں کے اوقات کار تبدیل کردیئے گئے ہیں۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پابندیوں اور کاروباری سرگرمیوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کاروباری مراکز شام 6 بجے بند کردیئے جائیں گے جبکہ ہفتہ اور اتوار کو کام کرنے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی، تمام تفریحی مقامات اور پارکس شام 6 بجے بند کر دیئے جائیں گے۔

نوٹیفکشن کے اطلاق کے بعد تمام مزارات، درگاہیں اور سنیما ہالز بھی مکمل طور پر بند ہوں گے۔صوبے بھر میں تمام میڈیکل سروسز، فارمیسیز، میڈیکل اسٹورز، لیبارٹریاں، کلیکشن پوائنٹس 24 گھنٹے اور ہفتے کے 7 دن کھلے رہیں گے۔

گروسری اسٹورز، جنرل اسٹورز، چکیاں، فروٹ، سبزی کی دوکانیں، تندور اور پٹرول پمپس کو پورا ہفتہ 24 گھنٹے کھلا رہنے کی اجازت ہو گی۔اسکے علاوہ تمام سرکاری و نجی دفاتر 50 فیصد اسٹاف کے ہمراہ کام کرنے کی پالیسی پر کاربند ہوں گے۔زیادہ آبادی والے بڑے 7 شہروں کے علاوہ باقی اضلاع میں 300 سے زائد افراد کے اکٹھا ہونے پر پابندی ہوگی۔