Buy website traffic cheap


کابینہ اجلاس؛ ساتویں مردم شماری سے متعلق تجاویز جزوی طور پر منظور

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے ساتویں مردم شماری کرانے سے متعلق تجاویز جزوی طور پر منظور کرلیں۔ وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں ملک میں ہونے والی ساتویں مردم شماری سے متعلق تجاویز کو جزوی طور پر منظور کرلیا گیا۔ کابینہ نے ساتویں مردم شماری کیلئے فوج کی تعیناتی کی بھی منظوری دے دی۔