Buy website traffic cheap


کیمبرج سکول سسٹم کا بچوں کوبغیر امتحان کے پاس کرنے کا فیصلہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کیمبرج سکول سسٹم نے بچوں کوبغیر امتحان کے پاس کرنے کی پالیسی جاری کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیمبرج سکول سسٹم نے پرائیویٹ امیدواروں سمیت بچوں کو بغیرامتحان کے پاس کرنے کی پالیسی جاری کردی ہے۔ بچوں کوکلاس ورک، اسائنمنٹس اوراداروں کے امتحانات کومدنظررکھ کرگریڈنگ کی ‏جائے گی جس کے لیے کیمبرج انتظامیہ نے سکولزسے بچوں کا متعلقہ ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

کیمبرج انتظامیہ کے مطابق پرائیویٹ امیدواروں سے اگلی جماعت میں ترقی دینے کے شواہد طلب کرلیے گئے، پرائیویٹ امیدواروں سے سکولوں کے طلبہ والا طریقہ کاراختیارکیا جائے گا، کسی سینٹرمیں نہ پڑھنے والے طلبہ کے گریڈ کے وقت احتیاط برتی جائے گی، امیدواروں کے پچھلے سکول سے ملے شواہد قابل قبول ہوں گے اوربچوں کے انفرادی حوالے سے ان کے ٹیوٹر کی گواہی لی جائے گی۔