Buy website traffic cheap

Camel hugs sleeping owner, video goes viral

اونٹنی نے سوتے ہوئے مالک کو گلے لگا لیا، ویڈیو وائرل

ریاض: سعودی عرب میں اونٹنی کی اپنے مالک سے محبت کے اظہار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اونٹنی کا مالک سو رہا ہے۔ اس دوران اونٹنی نے سوتے ہوئے مالک پر اپنی گردن رکھ دی۔ مالک بھی سوتے سے اٹھ گیا اور پیار سے اونٹنی کی گردن سہلاتا رہا۔

اونٹنی کی مالک سے محبت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور اب تک ہزاروں افراد اسے دیکھ چکے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ویڈیو نے انہیں جذباتی کردیا۔ سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک میں اونٹ قبائلی افراد کی زندگی کا حصہ ہوتے ہیں اور گھر کے کسی فرد کی طرح ان کی دیکھ بھال کی جاتی ہے۔