Buy website traffic cheap

انتڑیوں

انتڑیوں میں کینسر کا علاج:ماہرین نے بڑی کامیابی حاصل کرلی

لاہور(ویب ڈیسک)‌ برطانیہ میں کینسر کے مرض کی تشخیص اور تحقیقات کے لیے کام کرنے والے ایک ادارے نے اپنی تازہ تحقیق میں‌بتایا ہے کہ انتڑیوں میں کینسر کےعلاج کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ آنتوں میں بعض بیکٹیریاز کیسنر کا موجب بنتے ہیں۔ ان بیکٹریاز کو پیدا ہونے سے روکنے یا انہیں غیر فعال بنانے کے لیے ماہرین نے اہم پیش رفت کی ہے۔ اخباری رپورٹ کے مطابق یہ تحقیق اپنی نوعیت کی پوری دنیا کی پہلی کوششہے جس میں کہا گیا ہے کہ بیکٹیریا کی ایک نسل سرطان کا سبب بنتی ہے اور ان خلیات کو پھلنے پھولنے میں مدد ملتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سائنسدان اس حوالے سے تحقیق کے دوران آنتوں کے بیکٹیریازکو نئے سرے سے ترتیب دینے کے قابل ہوگئے ہیں۔ پہلے مرحلے میں برطانوی سرچ فایونڈیشن نے 20 ملین آسٹریلوی پائونڈ اس پر صرف کرنے کے لیے عطیہ کیا ہے۔

سوشل میڈیا کا استعمال غلط فیصلوں کی وجہ
لاہور(ویب ڈیسک) ماہرین سوشل میڈیا کے ضرورت سے زیادہ استعمال کے بہت سے نقصانات بیان کر چکے ہیں اور نقصانات پر بہت سی تحقیقات بھی کرچکے ہیں مگر اب ماہرین نے ایک نئی تحقیق کی ہے جس میں ماہرین نےانکشاف کیا ہےکہ فیس بک، ٹویٹر اور دیگر سوشل میڈیا کا حد سے زائد استعمال لوگوں میں غلط فیصلوں کی وجہ بناتا ہے۔
جرنل آف بیہیویئر ایڈکشنس میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے یہ اپنی نوعیت کا پہلا مطالعہ ہے جس میں سوشل میڈیا اور غلط فیصلوں کے درمیان تعلق واضح کیا گیا ہے۔ مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی کے ماہر نفسیات ڈار میشی اور ان کے ساتھیوں نے یہ سروے کیا ہے۔ مطالعے میں 71 افراد شرہل پوئے جس میں فیس بک پر زیادہ وقت دینے والے افراد سے طویل سوالنامہ پر کرایا گیا۔ اس میں ان کے کام اور انہیں مکمل نہ کرنے کے احساسات کا جائزہ لیاگیا۔ ایک سوال میں فیس بک کے استعمال اور تعلیم یا ملازمت پر اس کے اثرات کے بارے میں بھی پوچھا گیا۔ ماہرین نے شرکا کو ایک کھیل میں شامل کیا جسے ’ آئیووا گیمبلِنگ ٹاسک‘ کہا جاتا ہے اور ماہرین اسے فیصلہ سازی کے لیے نفسیات میں عام استعمال کرتے ہیں۔ اس میں شرکا تاش کی گڈیوں کو دیکھتے ہوئے بہترین فیصلہ کرتے ہیں۔ ڈار نے بتایا کہ جو لوگ سوشل میڈیا کا جتنا زیادہ استعمال کررہے تھے اس گیم میں انہوں نے غیرمعمولی غلط فیصلے کیے جبکہ دیگر شرکا نے درست اور قدرے بہتر فیصلے کئے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ منشیات استعمال کرنے والوں سے بھی اسی قسم کے فیصلے ہوتے ہیں۔ مثلاً ایک مطالعے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کوکین، افیم اور دیگر نشہ آور اشیا کے عادی آئیووا گیمبلنگ ٹاسک میں اسی قسم کے فیصلے دکھا چکے ہیں۔ یعنی سوشل میڈیا کا بے جا استعمال کرنے والوں کا فیصلہ سازی پر اثر عین منشیات کے عادی افراد کی طرح ہی ہوتا ہے۔ میشی کہتے ہیں کہ سوشل میڈیا کے بہت سے فوائد ہیں لیکن جب اس کی عادت پڑجائے تو اس سے انسان پر بہت مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اسی بنا پر ہم سوشل میڈیا کے مسلسل استعمال کو ایک لت سے تعبیر کررہے ہیں۔ اسی بنا پر ماہرین نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر بے تحاشہ وقت گزارنا ایک خطرناک عمل ہے جس سے اجتناب کرنا چاہیے۔