Buy website traffic cheap


بھارتی سنگھ کے خلاف مقدمہ درج

بھارتی ٹیلی ویڑن، فلموں اور اسٹیج کی اداکارہ و کامیڈین بھارتی سنگھ کے خلاف سکھ برادری کے جذبات مجروح کرنے کے الزام مقدمہ درج کرلیا گیا۔

بھارتی کامیڈین نے داڑی مونچھ پر مبنی ایک مزاحیہ خاکہ 5 برس قبل پیش کیا تھا جس پر اب ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔

ایف آئی آر میں سکھ برادری کا کہنا ہے کہ انہوں نے سکھوں کے مونچھ اور داڑھی کا مذاق اڑا کر ان کی جذبات کی توہین کی۔بتایا جاتا ہے کہ بھارتی سنگھ ’دی خطرہ خطرہ شو‘ کے حوالے سے گزشتہ ہفتے ایک وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی شدید تنقید کی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی سنگھ پر مشرقی پنجاب کے شہر جالندھر میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔بھارتی سنگھ نے پیر کو اپنے ایک ویڈیو پیغام میں وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ لوگوں نے اس کا غلط مطلب لیا ہے، میرا جذبہ اس حوالے سے بالکل واضح ہے۔