Buy website traffic cheap

Interior Minister Rana Sanaullah's condition is unwell, shifted to hospital

آرمی تنصیبات پر حملہ کرنیوالوں کےخلاف مقدمات فوجی عدالتوں میں چلیں گے: رانا ثناءاللہ

  اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مذاکرات کئے تو شہداءکے لواحقین کی طرف سے سخت ردعمل آئے گا۔غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ جو لوگ فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث ہیں ان کے خلاف مقدمات فوجی عدالتوں میں چلائے جائیں گے، مذاکرات کئے تو شہداءکے لواحقین کی طرف سے سخت ردعمل آئے گا۔وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) انتخابات سے پیچھے نہیں ہٹی ، اگست میں اسمبلیوں کی مدت مکمل ہونے کے بعد نگران حکومت 90 روز میں ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کرائے گی، اتحادی حکومت کا مو¿قف رہا ہے وفاق اور صوبوں میں الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہئیں کیوں کہ یہ آئینی ضرورت ہے۔