دلچسپ و عجیب

بچہ ہاتھی نے ایئر میٹریس پر سوئے شخص کو ہٹاکر قبضہ جمالیا، ویڈیو وائرل

ممبئی: بھارت سے ایک دلچسپ ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک بچہ ہاتھی رکاوٹ عبور کرکے اندر جاتا ہے اور ایئرمیٹریس پر سوئے شخص کو اپنی سونڈ اور ٹانگوں سے ہٹاکر خود اس پر براجمان نظر آرہا ہے۔   ٹویٹر پر وائرل ہونے والے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہاتھی کا شریر بچہ […]

سنہرے سِگار جیسی نایاب سمندری مخلوق ڈریگن فش نکلی

برکلے، کیلیفورنیا: سائنسدانوں نے سمندر کی گہرائی میں ایک نایاب مچھلی دیکھی ہے جو دیکھنے میں رائفل کی لمبی گولی یا سگار دکھائی دیتی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ نایاب ترین ڈریگن فِش ہے جو ایک طویل عرصے بعد دکھائی دی ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ الف کے حرفِ تہجی کی مانند سیدھی تیرتی […]

بھوکے الووں کو بھگانے کے لیے چمگادڑیں آواز بدلتی ہیں

روم، اٹلی: پہلی مرتبہ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ چمگادڑیں حملہ آور الوو¿ں سے بچنے کے لیے اپنی آواز بدل کر ڈنک دار مکھیوں یا تتّیوں کی بھنبھناہٹ جیسی نقل اتارتی ہیں۔اگرچہ آواز یا شکل بدل کر دشمن کو ڈرانا یا اس سے بچنے کا ہنر اب تک کیڑے مکوڑوں میں ہی سامنے آیا ہے […]

فلسطین میں محبت کا مجسمہ دریافت

جنگ زدہ فلسطین میں محبت کا مجسمہ دریافت کر لیا گیا، غزہ کی پٹی میں خوبصورتی، محبت اور جنگ کی دیوی عنات کا مجسمہ دریافت ہوا ہے۔فلسطینی ماہرین آثار قدیمہ کے مطابق کنعانی دیوی عنات کا ملنے والا سر تقریباً 4500 سال پرانا ہے۔ عنات دیوی کا سر غزہ پٹی کے جنوبی علاقے میں ایک […]

15 قیراط وزنی ہیرا 9 ارب میں نیلام

ہانگ کانگ میں خوبصورت نایاب نیلا ہیرا نیلام ہو گیا، 15 اعشاریہ ایک دس قیراط کا ہیرا ریکارڈ 9 ارب روپے سے زائد میں فروخت ہوا جس نے اب تک کے نیلام ہونے والے سب سے مہنگے ہیرے ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ دی ڈی بئیرز نامی نیلا ہیرا اب تک کا سب سے […]

 پائتھن سکھانے والی نظمیں اور پریوں کی کہانیاں

کیلیفورنیا: گولڈی لاکس اور سنڈریلا یا جیک اینڈ جِل یا ٹوئنکل ٹوئنکل کی نظمیں نسل در نسل مقبول رہی ہیں۔ اب ایک امریکی کمپنی نے ان شاہکار نظموں اور کہانیوں کو پائتھن کوڈنگ سکھانے کےلیے استعمال کیا ہے۔ اس سے بچے اور بڑے یکساں طور پر مستیفد ہوسکتے ہیں۔پائتھن دنیا کی مقبول ترین پروگرامنگ لینگویج […]

13 سال کی عمر میں گریجویشن کرنے والا ’چھوٹا آئن اسٹائن‘ پی ایچ ڈی کیلئے بھی تیار

واشگنٹن: امریکی ریاست مینیسوٹا سے تعلق رکھنے والے 13 سالہ ذہین ترین طالب علم ایلیوٹ ٹینر نے کم عمر میں گریجویشن کرکے سب کو حیران کردیا اور اب وہ پی ایچ ڈی بھی کرنے جارہا ہے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صرف تیرہ سال کی عمر میں ہی ایلیوٹ کی ذہانت کا […]

ہزاروں کی موٹرسائیکل پر لاکھوں روپے مالیت کی نمبر پلیٹ

نئی دہلی: بھارت کے شہر چنڈی گڑھ میں ایک شخص نے اپنی مرضی کی نمبر پلیٹ حاصل کرنے کے لیے لاکھوں روپے لٹادیئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی شہری برج موہن نے 71 ہزار بھارتی روپے مالیت کی موٹر سائیکل خریدی تھی جس پر انہوں نے 15 لاکھ 44 ہزار روپے کی فینسی نمبر پلیٹ […]

دلہا کے ہارسے نوٹ چرانے والے باراتی کی ویڈیو وائرل

نئی دہلی: دھوم دھام سے نوٹوں کا ہار پہن کربارات لانے والا دلہا اپنے ہی باراتی کے ہاتھوں لٹ گیا۔ سوشل میڈیا پربھارت میں شادی کی ایک وائرل ویڈیومیں دلہا کے قریب بیٹھے باراتی کوانتہائی صفائی سے ہارسے نوٹ نکال کرجیب میں ڈالتے دیکھا جاسکتا ہے۔ باراتی کی نوٹ نکالنے کی پہلی کوشش پردلہا پلٹ […]

دنیا کی مہنگی ترین چائے کی پتی 3 کروڑ روپے

چائے زندگی کا اہم حصہ ہے، صبح ہو یا رات چائے کی بنا گزارا مشکل ہے، لیکن کیا ا?پ دنیا کی سب سے مہنگی چائے کا لطف اٹھانا چاہتے ہیں، جو صرف 3 کروڑ 35 لاکھ روپے کی ہو گی۔چین اور ہانگ کانگ میں دنیا کی مہنگی ترین اور بہترین چائے فروخت ہوتی ہے جس […]