دلچسپ و عجیب

سردیوں میں گرم اور گرمیوں میں سرد رہنے والا کپڑا تیار

مانچسٹر (ماینٹرنگ ڈیسک) یونیورسٹی آف مانچسٹر کے سائنسدانوں نے سمارٹ کپڑا بنایا ہے جو درجہ حرارت کے لحاظ سے خود کو ٹھنڈا یا گرم رکھتا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اگر سردی زیادہ ہو تو یہ گرم ہوجاتا ہے اور گرمیوں کی صورت میں یہ کپڑا سرد رکھ سکتا ہے، اس کی تیاری میں خاص […]

روس میں لاک ڈاﺅن کے بعد ماسکو کا چڑیا گھر کھل گیا

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)روس میں حکومت نے تین ماہ بعد کورونا سے مرنے اور متاثر ہونے والوں کی تعداد میں کمی شروع ہونے پر لاک ڈاﺅن میں نرمی کا اعلان کردیا۔لاک ڈاﺅن میں نرمی کے اس اعلان کے بعد کاروبار کھل گیا جبکہ مختلف تفریحی مقامات بھی کھول دیئے گئے ہیں۔ لاک ڈاﺅن میں نرمی کے بعد […]

کورونا سے بچاوئو کی آگاہی کیلئے میوزیم کے مجسموں کا استعمال

ترکی(مانیٹرنگ ڈیک)کورونا وائرس کا فی الحال تو کوئی علاج دریافت نہیں ہو سکا ہے لیکن اس سے محفوظ رہنے کے لیے ماسک پہننا، صابن سے ہاتھ دھونا اور سماجی فاصلہ اختیار کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔یہی وجہ ہے کہ مختلف ممالک میں شہریوں کو وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے انہیں احتیاطی تدابیر پر […]

نہ چھت نہ دیوار، سوئٹزر لینڈ میں اوپن ایئر ہوٹل تیار

جنیوا (مانیٹرنگ ڈیسک) سوئٹزرلینڈ میں ایسا انوکھا ہوٹل موجود ہے جہاں کمروں کے گرد نہ کوئی دیوار ہے اور نہ ہی ان کی چھت تعمیر کی گئی ہے، ہوٹل کو پہاڑوں پر قائم کیا گیا ہے تا کہ لوگ قدرتی فضا کا بھرپور لطف اٹھا سکیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ ہوٹل اوپن ایئر ہے، […]

ایک گھنٹہ، 2 ہزار 806 پش اپس، اور گنیز ریکارڈ بن گیا

سڈنی (مانیٹرنگ ڈیسک) طویل دورانیہ تک ہزاروں بار پش اَپس لگانا اور عالمی ریکارڈ بنا لینا ہر ایک کے بس کی بات نہیں تاہم آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے نوجوان جیراڈ ینگ کی مہارت کی داد دینی پڑے گی. میڈیا رپورٹ کے مطابق جیراڈ نے ایک گھنٹے کے دوران 50 نہ 100 بلکہ پورے 2,806 […]

ڈاکووں کی روتے ہوئے فوڈ ڈیلیوری بوائے کوگلے لگانے کی ویڈیو وائرل

کراچی(ماینٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر انسانیت کے نام سے ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں موٹرسائیکل پر سوار ڈاکوو ں کو روتے ہوئے فوڈ ڈیلیوری بوائے کو گلے لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ڈاکووں کی راہ گیر اور مسافروں سے چیزیں چھینتے اور انہیں لوٹتے ہوئے تو کئی ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں لیکن کراچی میں ڈکیتی […]

بیزارکن نوکری سے متاثرہ شخص، کمپنی کے خلاف مقدمہ جیت گیا

پیرس(ماینٹرنگ ڈیسک) فرانس میں اپنی نوعیت کا ایک دلچسپ اور عجیب واقعہ رونما ہوا ہے جس میں ملازم نے اپنی کمپنی پر یہ کہہ کر مقدمہ دائر کیا ہے کہ اس کی ملازمت کی نوعیت بہت مشکل اور بوریت سے بھرپور تھی جس وہ دماغی تناو اور ڈپریشن کا شکار ہوا ہے۔ دلچسپ بات یہ […]

کورونا وائرس کا خوف: امریکیوں نے بلیچ کے غرارے شروع کردیے

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) بعض امریکی کورونا وائرس کی وبا سے اس قدر خوفزدہ ہیں کہ انہوں نے فرش کی صفائی میں استعمال ہونے والی زہریلی بلیچ کے بخارات سونگھنا اور غرارے تک کرنا شروع کردیئے ہیں۔ یہ انکشاف امریکا کے سینٹر فار ڈزیز کنٹرول (سی ڈی سی) کے ایک حالیہ سروے کے نتائج میں ہوا ہے۔ […]

دس برس سےا رڈر نہ کرنے کے باوجود پیزا کی بھرمار سے پریشان شخص

برسلز(ماینٹرنگ ڈیسک) ایک 65 سالہ شخص کو گزشتہ دس برس سے ایک دلچسپ صورتحال کا سامنا ہے کہ کسی کو آرڈر نہ کرنے کے باوجود انہیں ہر روز ایک پیزا بھیجا جارہا ہے جبکہ بسا اوقات دن میں کئی مرتبہ انہیں ایک سے زائد مرتبہ پیزا موصول ہوتا ہے۔فلینڈرز کے ریائشی 65 سالہ شخص کے […]

دلکش اور خوش نما پروں والے کبوتر

کراچی(ماینٹرنگ ڈیسک)کبوتروں کی افزائش کرنے والے ادارے نے کئی برس کی محنت کے بعد ایسے کبوتر پیدا کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے جن کے پر اور بازو قدرتی طور نہایت خوبصورت اور دلکش ہیں۔ زمانہ ماضی میں کبوتر ”ِچٹھی“ کی ترسیل کا بہترین ذریعہ ہونے کے باعث ’عاشقوں‘ کا محبوب پرندہ ہوا کرتا تھا، […]