صحت

کیا بچوں کو کورونا ویکسین لگانا چاہیئے، ایف ڈی اے نے بحث چھیڑ دی

کیلی فورنیا: امریکی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن فائزر کی آر این اے ویکسن کی 12 سے 17 سال کے بچوں میں ہنگامی استعمال کی منظوری دے چکا ہے تاہم عام استعمال کی باقاعدہ منظوری سے قبل ماہرین کے درمیان بحث کا آغاز کردیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی شہرت یافتہ صحت […]

جسم و دماغ کی کی بہترین ورزش چاہتے ہیں تو ہائیکنگ کیجئے

لندن: اگرچہ پاکستان میں کچھ خوش نصیب علاقوں میں ہی ہائیکنگ کی سہولیات اور ٹریک (راستے) موجود ہیں لیکن اب اس مشکل مشغلے کو دل، دماغ اور جسم کے لیے یکساں طور پر مفید قرار دیا جارہا ہے۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ ہائیکنگ فطرت سے قریب کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے […]

اب دوا کی بڑی گولی کو مختصر کرنا بہت آسان

بوسٹن: بچے ہوں یا بڑے اکثرانہیں دوا بھری بڑی بڑی گولیاں نگلنے میں بڑی مشکل پیش آتی ہے اور اسی وجہ سے کئی مریض دوا لینے سے بھاگتے ہیں۔ اب میساچیوسیٹس انسٹٰی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی( ایم آئی ٹی) کے سائنسدانوں نے گولی کے انہی اجزا کو مختصرکرکے ان کی جسامت نصف کرنے میں کامیابی حاصل […]

کینسر کے علاج کی درست خبر دینے والا بلڈ ٹیسٹ

سنگاپور سٹی: طبی تاریخ میں پہلی مرتبہ خون کا ایک ٹیسٹ وضع کیا گیا ہے جو طبیبوں کو یہ بتاتا ہےکہ سرطان کے خلاف جاری علاج کتنا موثر ہے اور اس میں کیا کچھ ترمیم کی ضرورت ہے۔ ایک عرصے سے اس کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی کہ کسی طرح کوئی ٹیسٹ یہ بتاسکے […]

کووڈ سے بچاو کی تدابیر سے بچوں کے دیگر امراض کی شرح میں بھی کمی

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا کے دوران ہاتھوں کو زیادہ دھونے اور چیزوں کو صاف رکھنا کووڈ 19 سے تحفظ فراہم کرنے کے ذرائع قرار دیئے گئے تھے۔مگر ان احتیاطی تدابیر کے نتیجے میں دنیا کے مختلف حصوں میں بچوں کے مختلف امراض جیسے چکن پوکس، معدے کے وائرسز اور گلے کی تکلیف […]

ٹائپ ٹو ذیابیطس روکنے میں پھلوں کی اہمیت کے مزید شواہد مل گئے

آسٹریلیا: جدید تحقیق سے بات مزید پختہ ہوئی ہے کہ پھلوں کا باقاعدہ استعمال ٹائپ ٹو ذیابیطس کے خطرے کو بہت حد تک کم کرسکتا ہے۔ تحقیق کا لبِ لباب یہ ہے کہ دن میں دو مرتبہ پھل کھانے سے ٹائپ ٹو ذیابیطس کا خطرہ 36 فیصد تک کم ہوسکتا ہے۔ یہ تحقیق ایڈتھ کووان […]

فضائی آلودگی سونگھنے کی حس کی بھی دشمن نکلی

نیویارک: فضائی آ?لودگی کا ایک اورخطرناک پہلو سامنے آیا ہے جس کے بعد سائنسدانوں کا اصرار ہے کہ کثیف اور گندی فضا میں طویل عرصے تک سانس لینے پر سونگھنے کی حِس متاثر ہونے کا خطرہ دوگنا ہوسکتا ہے۔ قوتِ شامہ یعنی سونگھنے کی حس قدرت کا ایک عظیم تحفہ ہے۔ اس طرح غذائی عادات […]

کیا زیادہ بھائی بہنوں سے دل کی بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے

اسٹاک ہوم: سویڈن کے ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ اگر آپ کے بھائی بہنوں کی تعداد زیادہ ہے یا بہن بھائیوں میں آپ کا دوسرا یا تیسرا نمبر ہے تو آپ کےلئے دل کی بیماریوں اور دیگر مسائل کا خطرہ بھی چھوٹے خاندان والوں سے زیادہ ہوسکتا ہے۔ یہ اپنی نوعیت کی سب سے […]

وقت سے ایک گھنٹے قبل جاگیں، ڈپریشن سے دوررہیں

بولڈر سٹی، امریکا: اگرآپ افسردگی اور یاسیت کے شکار ہیں تو ایک گھنٹے قبل بیدار ہونے سے اس کے ہولناک حملے سے بچ سکتے ہیں۔ یہ تحقیقات جرنل آف امریکن سائیکائٹری کی تازہ اشاعت میں پیش کی گئی ہیں۔ اس تحقیق میں ایک دو نہیں بلکہ 8 لاکھ 40 ہزارافراد پر تحقیق کی گئی ہے […]

مچھلی کے کھپروں اور مینڈک کی کھال سے انسانی ہڈیوں کی مرمت ممکن

سنگاپور: ہڈیوں کے بعض زخم اور چوٹیں اتنی پیچیدہ ہوتی ہیں کہ انہیں مندمل کرنا محال ہوجاتاہے۔ اب اس کا حل فطرت سے تلاش کیا گیا ہے جس میں مچھلی کے چھلکوں اور مینڈک کی کھال کو ہڈیوں کے علاج میں کامیابی سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ عموماً ران، کولہے اور ٹانگ کی ہڈیوں میں […]