پاکستان کی خبریں

سپریم کورٹ میں پاناما پیپرز درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں پاناما پیپرز درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی، عدالت نے اٹارنی جنرل سمیت فریقین کو نوٹسز جاری کر دئیے۔جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 9 جون کو کیس کی سماعت کرے گا، جسٹس امین الدین خان بھی بنچ کا حصہ ہوں گے۔یاد رہے کہ امیر جماعت سراج […]

عثمان بزدار کا پی ٹی آئی چھوڑنے اور سیاست سے دست برداری کا اعلان

کوئٹہ: پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پی ٹی آئی چھوڑنے اور سیاست سے دست برداری کا اعلان کردیا۔اس بات کا اعلان انہوں ںے لاہور میں ایک مختصر پریس کانفرنس میں کیا۔ عثمان بزدار نے نو مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہوا درست […]

پرویز الٰہی رہائی کے بعد دوسرے کیس میں گرفتار

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو رہائی کے بعد دوسرے کیس میں گرفتار کر لیا گیا۔عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو مقدمہ سے بری الذمہ قرار دیتے ہوئے فوری رہا کرنے کا حکم دیا تھا، عدالت نے کہا کہ چودھری پرویز الٰہی […]

چیف جسٹس اور جسٹس فائز نے تقسیم کا تاثر دور کردیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان اور دیگر ججز کی جانب سے سپریم کورٹ میں شجر کاری مہم چلائی گئی۔چیف جسٹس پاکستان اورجسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مل کر سپریم کورٹ کے باغ میں پھولوں کے پودے لگائے۔شجر کاری کے دوران چیف جسٹس اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے درمیان خوشگوار گفتگو بھی جاری رہی۔ ججز […]

یہ ہماری نہیں پی ڈی ایم کی حکومت ہے: کیپٹن (ر) صفدر

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ یہ ہماری حکومت نہیں پی ڈی ایم کی حکومت ہے۔لاہور کی ضلع کچہری میں گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ المیہ یہ ہے کہ میں 6 سال سے کیس بھگت رہا ہوں، ہم پورا ایک سال نیب کی عدالت […]

میں کوئی پریس کانفرنس نہیں کروں گا، پرویز الٰہی

لاہور: تحریک انصاف کے صدرچوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ میں کوئی پریس کانفرنس نہیں کروں گا۔کمرہ عدالت میں صحافیوں سے گفتگو میں چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا اس سارے فساد کی جڑ محسن نقوی ہے یہ ظلم وہی کروا رہے ہیں۔ میں نے کسی پر کوئی سیاسی مقدمہ نہیں بنایا تھا۔پرویز الہیٰ […]

جہانگیر ترین سیاسی کھلاڑیوں کی سنچری مکمل کرنے کے قریب

لاہور: سینئر سیاستدان جہانگیر ترین اپنے سیاسی کھلاڑیوں کی سنچری مکمل کرنے کے قریب پہنچ گئے۔سینئر سیاستدان جہانگیر ترین اپنے سیاسی کھلاڑیوں کی سنچری مکمل کرنے کے قریب پہنچ گئے، 70 سے زائد موجودہ اور سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے جہانگیر ترین کی ٹیم میں شامل ہونے کی حامی بھر لی۔ذرائع کے مطابق […]

آرمی تنصیبات پر حملہ کرنیوالوں کےخلاف مقدمات فوجی عدالتوں میں چلیں گے: رانا ثناءاللہ

  اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مذاکرات کئے تو شہداءکے لواحقین کی طرف سے سخت ردعمل آئے گا۔غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ جو لوگ فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث ہیں ان کے خلاف مقدمات فوجی عدالتوں میں چلائے […]

پولیس، رینجرز یونیفارم میں بندے اٹھ رہے ہیں کسی کو پروا نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد: عدالت عالیہ نے ایک مقدمے کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ اسلام آباد کی حدود سے پولیس و رینجرز کی وردی میں بندےٹھائے جا رہے ہیں کسی کو پروا نہیں۔سابق مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر کے بھائی مراد اکبر کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت اسلام آباد […]

پریس کانفرنس کروانے والے آئندہ الیکشن کو سلیکشن میں بدل دیں گے: شیخ رشید

لاہور: :عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بازو مروڑ کر پریس کانفرنس کروانے والے آئندہ الیکشن کو سلیکشن میں بدل دیں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پریس کلب کو پریس کانفرنس کرنے […]