پاکستان کی خبریں

وکیل کو شاہ محمود سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اجازت

لاہور ہائیکورٹ پنڈی بینچ نے شاہ محمود کے وکیل کو ان سے ملاقات کی اجازت دے دی۔لاہور ہائیکورٹ پنڈی بینچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں شاہ محمود کے وکیل بیرسٹر تیمور ملک عدالت میں پیش […]

چودھری پرویز الٰہی کو ضلع کچہری عدالت میں پیش کر دیا گیا

لاہور: ڈرامائی انداز میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الٰہی کو ضلع کچہری عدالت میں پیش کر دیا گیا۔گزشتہ روز چودھری پرویز الٰہی لاہور میں بلٹ پروف گاڑی میں چھپ کر گھر سے نکلےتو پہلے سے فیلڈنگ لگائی لاہور پولیس اور اینٹی کرپشن ٹیم نے گاڑی روک لی۔تاہم پرویز الٰہی گاڑی سے […]

آئی ایم ایف، 6 ارب ڈالر کیلئے شرائط میں نرمی کی پاکستانی درخواست رد

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی درخواست مسترد کردی جس میں کہا گیا تھا کہ 6 ارب ڈالر کے نئے قرض کے لیے عائد شرائط میں نرمی کی جائے، یہ بات کابینہ کے ایک رکن نے بتایا کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں ایک پالیسی بیان دیتے […]

حماد اظہر اور اسلم اقبال کی گرفتاری کیلئے پولیس متحرک

لاہور میں جلاﺅ گھیر اﺅ اور توڑ پھوڑ کے معاملے پر پولیس پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماﺅں حماد اظہر اور میاں اسلم اقبال کی گرفتاری کے لیے متحرک ہو گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق حماد اظہر اور میاں اسلم اقبال کا پارٹی سربراہ اور پارٹی ورکرز سے 700 مرتبہ رابطہ ہوا ہے۔حماد اظہر […]

پاکستان رواں سال ایشیاکپ میں شرکت نہیں کرے گا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

نئی دہلی :بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم رواں سال ایشیاکپ میں شرکت نہیں کریگی۔دی ٹیلی گراف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے سربراہ اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری جے شاہ کی موجودگی اور ہائبرڈ ماڈل مسترد ہونے پر پاکستان […]

پولیس کا اعجاز چوہدری سے دوران ریمانڈ پستول برآمد کرنے کا دعویٰ

لاہور:پولیس نے 9 مئی کے مقدمات میں گرفتارپی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری سے دوران ریمانڈ پستول برآمد کرانے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اعجاز چوہدری نے برآمد کیا جانے والا پستول فرانزک لیب بھجوادیا گیا ہے اور فرانزک رپورٹ تفتیش کاحصہ ہوگی۔واضح رہے کہ اعجاز چوہدری پر 9 مئی کو مسلح […]

اوپن مارکیٹ میں روپیہ مضبوط، ڈالر 25.75 روپے سستا

کراچی: اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپیہ مضبوط اور ڈالر 25.75 روپے سستا ہوگیا۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت یکدم 25 روپے 75 پیسے کم ہوگئی، جس کے نتیجے میں ڈالر کی اوپن مارکیٹ میں قیمت 285.25 روپے ہوگئی۔قبل ازیں کاروباری دن کا آغاز ہوا تو کچھ ہی دیر میں اوپن مارکیٹ […]

خدا کیلئے مجھے اس جہنم سے نکالو: عافیہ صدیقی

واشنگٹن:امریکی قید میں پاکستان کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا جیل میں ملنے کے لیے آنے والی اپنی بہن فوزیہ صدیقی، جماعتِ اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان اور وکیل کلائیو اسمتھ سے ملاقات میں کہنا ہے کہ خدا کے لیے مجھے اس جہنم سے نکالو۔ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے جیل میں ان کی بڑی بہن […]

جہانگیر ترین نے اپنی سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کیلئے ہدایات جاری کردیں

اسلام آباد: تحریک انصاف کے سابق رہنما جہانگیر ترین کی جانب سے اپنی نئی سیاسی جماعت کے قیام سے متعلق مشاورتی عمل جاری ہے۔جہانگیر ترین نے اسلام آباد میں اپنی لیگل ٹیم سے بھی مشاورت کی ہے اور انہوں نے الیکشن کمیشن میں پارٹی کی رجسٹریشن سے متعلق لیگل ٹیم کو ہدایات جاری کردی ہیں۔جہانگیر […]

سپریم کورٹ نے عدالتی اصلاحات بل کا پارلیمانی ریکارڈ حاصل کرلیا

اسلام آباد: حکومتی انکار کے بعد سپریم کورٹ نے عدالتی اصلاحات بل کا پارلیمانی ریکارڈ خود ہی حاصل کرلیا۔چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 8 رکنی بنچ نے سپریم کورٹ رولز اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف کیس کی سماعت کی۔اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ سپریم کورٹ نظرثانی قانون بن […]