پاکستان کی خبریں

باپ نے جان دے کر بیٹے کودریا میں ڈوبنے سے بچالیا

حسن ابدال: فوجی مل کے قریب باپ بیٹے کو بچاتے ہوئے خود دریا میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ منیر آباد واہ کینٹ کا رہائشی محمد مہتاب اور اس کا بیٹا دریائے ہرو میں نہارہے تھے کہ اچانک بیٹا دریا میں ڈوبنے لگا، مہتاب نے بیٹے کو بچانے کے لیے اپنی جان کی بازی لگادی۔محمد […]

بشریٰ بی بی نے عمران خان کو عدلیہ اور فوج پر دباو ڈالنے کی ہدایات دیں، مبینہ ڈائری سامنے آگئی

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی مبینہ ڈائری منظرعام پر آگئی جس میں انکشافات کیے گئے ہیں کہ بشریٰ بی بی عمران خان کو کیسے کنٹرول کرتی تھیں؟ بشریٰ بی بی نے عمران خان کو عدلیہ اور فوج پر دباو ڈالنے کی ہدایات دیں۔ایک ڈائری کے مندرجات ٹی […]

لاہور ہائیکورٹ: بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو پٹرول نہ دینے کا حکم معطل

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے بغیر ہیلمٹ پٹرول کی فروخت پر پابندی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے بغیر ہیلمٹ پٹرول کی سیل پر پابندی کے خلاف شہری عرفان بشیر کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے کہا کہ ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے پٹرول پمپوں پر بغیر ہیلمٹ پٹرول […]

نگران وزیراعظم کا تقرر: شہباز شریف اور راجہ ریاض کی آج پھر ملاقات ہوگی

اسلام آباد: نگران وزیراعظم کے تقرر پر مشاورت کیلئے وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی آج دوسری بیٹھک ہوگی۔گزشتہ روز اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات بے نتیجہ ختم ہوئی، ملاقات ایک سے دو روز مزید چلنے کا امکان ہے۔اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے پیش تین ناموں […]

چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں خارج

اسلام آباد: احتساب عدالت نے 190 ملین پاونڈ بےضابطگی اور توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں خارج کر دیں۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاونڈ کیس میں ضمانت قبل ازگرفتاری کی […]

خاتون پولیس افسر نے قبضہ مافیا سے بیوہ کا پلاٹ واگزار کرادیا، سوشل میڈیا پر تعریفیں

مانسہرہ: خاتون پولیس افسر نے فرض شناسی کی مثال قائم کرتے ہوئے عدالتی حکم پر قبضہ مافیا سے پلاٹ واگزار کرواکر بیوہ کے حوالے کردیا۔اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نایاب رمضان نےضلع مانسہرہ میں عدالتی حکم کی تعمیل کرتے ہوئے بیوہ کو 14 سال بعد اس کا حق دلوادیا۔ بیوہ کے پلاٹ پر 14 سال سے […]

سندھ میں نگران وزیراعلیٰ کے ناموں پر مشاورت کا آج فائنل راؤنڈ

کراچی :سندھ میں نگران وزیراعلیٰ کے ناموں پر مشاورت کا آج فائنل راؤنڈ ہوگا۔سندھ کی نگراں حکومت تحلیل ہونے میں ایک دن باقی ہے ، ایم کیو ایم ، جے یو آئی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق جے یو آئی نے نگراں وزیر اعلی کے لئے کوئی نام نہیں دیا ہے ، […]

شاندانہ گلزار کو پولیس نے گرفتار کرلیا، پی ٹی آئی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے خاتون رہنما ءشاندانہ گلزار کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل خان نے کہا کہ اسلام آباد پولیس اور سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے شاندانہ کو اغوا کیا۔دوسری جانب اسلام آباد پولیس کے ذرائع نے شاندانہ گلزار کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے […]

کچھ قوتیں اب بھی چیئرمین پی ٹی آئی کو بچانے کیلئے سرگرداں ہیں: جاوید لطیف

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ کچھ قوتیں اب بھی چیئرمین پی ٹی آئی کو بچانے کیلئے سرگرداں ہیں۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ غیر ملکی سازشوں کے آلہ کار بنے، غیر ملکی سازشوں کا الہ کار بننے والوں […]

ایک وزیراعظم کہتا تھا کہ میں 50 لاکھ گھر بنا کر دوں گا : بلاول بھٹو

گھوٹکی :وزیر خارجہ وپیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ایک بزرگ وزیراعظم تھا جو کہتا تھا کہ میں 50 لاکھ گھر بنا کر دوں گا۔گھوٹکی میں سیلاب متاثرین کو گھروں کی مالکانہ سند دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ا±س وزیراعظم کو 4 سال ملے وہ […]